مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو بے حسی کی انتہاء قرار دے دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو بے حسی کی انتہاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 فیصد مہنگائی کرکے30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،دوائی سے 3 سے 7 روپے ہوجائے عمران صاحب کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ چینی 52 سے 120، آٹا 35 سے 80 ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتاکیونکہ ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمت100 روپے سے 146 ہوجائے لیکن عمران صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا ،ڈالر 124 سے 180 پر چلا جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔

انہوںنے کہا کہ 39 ماہ میں ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 605 ارب ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا مجموعی بوجھ 50 ہزار 484 ارب روپے سے زائد بڑھ چکا ہے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے قوم کو ایک ہی رعایت چاہئے کہ اس قوم کی جان چھوڑ دیں ،آٹے میں 450 ارب، چینی میں 500 ارب اور دوائی میں 600ارب کا ڈاکہ پڑ جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا ۔

انہوںنے کہاکہ ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکہ ، کورونا ریلیف فنڈکے 350 ارب میں 40 ارب کا ڈاکہ پڑجائے لیکن کرپٹ حکومت کو فرق نہیں پڑتا ،جن کو تاریخی معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی سے فرق نہیں پڑتا وہ کیسے عوام کو ریکیف دے سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب استعفیٰ دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، انہیں اس تباہی سے نجات مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں