صادق سنجرانی

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو یاد کرکے قوم کا غم آج بھی تازہ ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد(گلف آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 6 برس بیت گئے لیکن اس سانحے کو یاد کرکے قوم کا غم آج بھی تازہ ہے۔پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر بیہمانہ حملے کو چھے سال کا عرصہ بیت چکا ہے تاہم یہ ہولناک اور کرب ناک سانحہ آج بھی ہمارے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔ پاکستانی مسلح افواج اور سول سیکورٹی اداروں نے اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے،کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی کو تا قیامت یاد رکھے گی اور پاکستانی حکومت اور قوم شہدا کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہیدوں کی لازوال قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں