ترکی اور امارات

ترکی اور امارات دبئی مذاکرات کے بعد دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم

ابوظہبی(گلف آن لائن)ترکی اور متحدہ عرب امارات نے دبئی میں مذاکرات کے بعد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک نے برسوں کی مخاصمت کی وجہ سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سفارتی کوششیں تیزکردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود شاوش اوغلو متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انھوں نے اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کے تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں ترک تاجروں سے ملاقات کی تھی۔انھوں نے یہ دورہ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گذشتہ ماہ انقرہ میں مذاکرات میں طے شدہ مختلف معاہدوں پردست خط کے بعد کیا ۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں نئے دورکا آغاز ہوگا۔دبئی میڈیا آفس کی اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اورحاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مولود شاوش اوغلو سے ملاقات کی۔انھوں نے متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کے لیے فریم ورک تیار کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں