شیری رحمن

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل 3 سال سردیوں میں گیس کا شدید بحران پیدا ہو رہا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل 3 سال سردیوں میں گیس کا شدید بحران پیدا ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل 3 سال سردیوں میں شدید بحران پیدا ہو رہا ہے، کیا بنی گالا میں بھی گیس کی وجہ سے چولہے بند ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران بنی گالا سے نکل کر دیکھیں عوام کو کس شدید بحران کا سامنا ہے، تاریخ کی مہنگی ترین گیس کی خریداری پر کسی احتسابی ادارے نے انکوائری کیوں نہیں کی؟ ۔

انہوںنے کہاکہ ایل این جی اسکینڈل پر سب خاموش کیوں ہیں؟ اس حکومت نے گزشتہ 3 سالوں میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصدسے زائد اضافہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے کرپشن اور بد انتظامی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، وزیراعظم صرف نوٹس اور بحران کا اعلان کرتے ہیں،نااہل سرکار کو اب جانا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں