سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں650روپے اضافہ

کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 20ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1788ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت650روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزار100اوردس گرام سونے کی قیمت557روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار253 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں