برسلز (گلف آن لائن) یورپی یونین کا اومیکرون کے خلاف موثر ویکسین کی 180ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین میں شامل حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومیکرون کے خلاف موثر ویکسین کی 180ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کر لیا ۔
یورپی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس کے بعد یورپی کمیشن کی سربراہ اورزلا فان ڈیئر لائن نے یہ اعلان کیا۔بائیون ٹیک فائزر کمپنی نے اومیکرون ویرئنٹ کے خلاف موثر کووڈ ویکسین کا پروٹائپ 25نومبر کو تیار کر لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ویکیسن مارچ تک دستیاب ہو جائے گی۔



