وزیر اطلاعات

افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا، صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا، صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ او آئی سی وزراخارجہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں ایک بڑی کانفرنس ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں صورتحال خراب ہو رہی ہے، خواتین اور بچے شدید ترین متاثر ہیں، پاکستان پہلے ہی افغانستان کو 5 ارب روپے کی امداد دے چکا ہے، افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی معیشت اس طرح کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے 9 ارب ڈالر منجمد کر رکھے ہیں، یہ رقم واپس نہیں ہوتی تو اس کے نتیجے میں بحران مزید بڑھے گا، افغانستان کو سیاسی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا تو کم از کم تعلیم، صحت، خوراک پر براہ راست خرچ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں