مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی خیبر پختونخواہ کے غیرت مند عوام،جماعتی ورکروں، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت مبارک باد

اسلام آباد (گلف آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخواہ کے غیرت مند عوام،جماعتی ورکروں، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ محنت اس ناجائز حکمرانی کے قلعے کی آخری اینٹ کے نکالے جانے اور اس ملک کو واپس ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنانے تک جاری رہے گی۔

کا کارکنان کے نام اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے غیرت مند عوام،جماعتی ورکروں، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت مبارک ہو۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی شب وروز محنت لگن اور ہمت نے ان ناجائز حکمرانوں کے قلعہ کی دیوار گرادی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آپ کی اور ہماری یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کے قلعے کی آخری اینٹ کے نکالے جانے اور اس ملک کو واپس ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنانے تک جاری رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں