وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیٹا پروٹیکشن بل کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیٹا پروٹیکشن بل کو حتمی شکل دیدی ہے، بل کا حتمی ڈرافٹ محکمہ قانون اورمتعلقہ فورمز کے بعد پارلیمنٹ میں منظوری کیلئےپیش کیا جائے گا۔

بدھ کو وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی صدرات ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وزارت خارجہ اور تجارت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ کمیٹی اراکین نے کہاکہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری کیلئے وزارت آئی ٹی کی تمام کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سید امین الحق نے کہاکہ بل کا بنیادی مقصد شہریوں کیڈیٹا کا تحفظ اور اس کیبلا اجازت کسی کے استمال کی روک تھام ہے۔

انہوںنے کہاکہ کوشش تھی کہ عوام اوراسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سیاسی متفقہ قانون کی صورت میں سامنیلایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیٹا پروٹیکشن بل میں اولین ترجیحات عام شہری و تجارتی اداروں اور قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں