حسان خاور

حسان خاور کی ہدایت پر میڈیا ریفارمز کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی

لاہور(گلف آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ریفارمز کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ،نو ممبران پر مشتمل کمیٹی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ممبران میں فیصل شیر جان، عابد نور بھٹی، حامد جاوید اعوان، اظہر قاضی مشوانی، جاوید اقبال شامل،انعم عباس، کاظم خان، شکیل مسعود اور عمر شامی شامل ہیں۔حسان خاور کے مطابق کمیٹی میڈیا کو ڈیجیٹل دور کے مطابق ڈھالنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔پنجاب میں میڈیا ریفارمز، میڈیا انٹرپرینیورشپ کی ترویج کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی دو ہفتوں میں ٹی او آرز پر عمل کے حوالے سے ورکنگ پیپر پیش کرے گی۔میڈیا کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اشد ضروری ہے۔ ضروری ہے کہ عوام تک خبر کی رسائی مصدقہ اور قابلِ بھروسہ اطلاعات پر مبنی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں