مریم اورنگزیب

2014ء میں شہباز شریف نالج پارک کا افتتاح کر چکے ،عمران خان نے دوبارہ افتتاح کیا ‘ مریم اورنگزیب

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اکتوبر2014ء میں نالج پارک کا افتتاح کر چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اس کا افتتاح کیا ،عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں ،عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہیے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح وشام نوازشریف اور شہباز شریف پر الزام لگائو، جھوٹے مقدمات بنا ئواور ان کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائو ،نالج پارک کے لئے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں،نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ شہباز شریف کر چکے ہیں،آپ تو شہباز شریف کی بنائی ای لائبریری کے منصوبہ اور اشتہار بھی چرانا شروع ہوگئے ہیں ، 2017 میںقذافی اسٹیڈیم سمیت پنجاب میں 21 ای لائبریریز بنائی گئیں تھیں،عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بند کر دیں،لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرا دئیے گئے ، دسمبر 2021 میں نیب کو کوئی کرپشن نہ ملنے پر کیس بند کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کا نام تبدیل کرکے تختیاں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ڈی ایچ اے لاہور میں نالج پارک اکتوبر 2014 میں مسلم لیگ (ن) لیگ کے دور میں بنا اور افتتاح ہوا تھا ،عمران صاحب الزام بھی شہباز شریف پر اور شہباز شریف کے منصوبہ کا کریڈٹ بھی ،عمران صاحب آپ کی رخصتی اور گھر روانگی کے عوامی منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہے،اب صرف عمران صاحب کے گھر جانے کی منصوبہ بندی ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں