مسرت جمشید چیمہ

نواز شریف مرضی سے واپس نہیں آرہے زبردستی بھجوایا جارہاہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے ، نواز شریف کی برطانیہ میں قیام میں توسیع کی ایک اپیل مسترد ہو چکی ہے اور اگر ان کی دوسری اپیل مسترد ہوتی ہے تو انہیں ہر صورت پاکستان واپس آنا پڑے گا ،آصف زردای کی جماعت جتنی سیاسی طاقت رکھتی ہے اس لحاظ سے انہوں نے خیمے لگانے کی درست بات کی ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ نواز شریف واپس آنہیںرہے بلکہ انہیں برطانیہ سے واپس بھجوایا جارہا ہے لیکن پاکستان میں موجود ان کے حواری یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیںکہ نواز شریف اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی ایک چال ہے اور ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ وہاں سے بے دخلی کی صورت میں فیس سیونگ مل جائے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم ہو گیاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا اوران کی سیاست کی خانہ بدوشی کے دن شروع ہونے والے اس لئے انہیں خیموں کا پیشگی خیال آگیا ہے ، آصف زرداری کی جماعت کی جتنی سیاسی طاقت ہے انہوںنے مینا رپاکستان جا کر سیاسی طاقت کا مظاہرہ تو کرنا نہیں اس لئے انہوں نے اپنی سیاسی بساط کے مطابق درست فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں ایک دو خیمے لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں