سینیٹر شیری رحمن

حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے گیس کا بحران گرمیوں تک بدستور جاری رہے گا،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے گیس کا بحران گرمیوں تک بدستور جاری رہے گا،ڈیفالٹر کمپنیوں سے معاہدوں کی وجہ سے متعدد بار ڈلیوری میں تاخیر ہوئی، اس سے گردشی قرضے میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوگا،گیس کی عدم سپلائی کی وجہ سے چولہے اور صنعتیں بند پڑی ہیں، ملک پر مسلط حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے گیس کا بحران گرمیوں تک بدستور جاری رہے گا۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ ریکارڈ بلند قیمتوں پر گیس خریدی گئی، ڈیفالٹر کمپنیوں سے معاہدوں کی وجہ سے متعدد بار ڈلیوری میں تاخیر ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اس سے گردشی قرضے میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ گردشی قرضہ پہلے ہی 2.419 ٹریلین روپے ہے، حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے صرف گیس شعبے کا گردشی قرضہ 12 سوارب ہو گیا ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ دوسری طرف سنگاپور کی کمپنی کے بعد اٹلی کی کمپنی نے بھی ایل این جی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی عدم سپلائی کی وجہ سے چولہے اور صنعتیں بند پڑی ہیں، ملک پر مسلط حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں