احسن اقبال

سانحہ سیالکوٹ پر وزیر داخلہ کو ایوان میں پیش ہوکر پالیسی بیان دینا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر وزیر داخلہ کو ایوان میں پیش ہوکر پالیسی بیان دینا چاہیے، ایوان میں وزیر داخلہ، اطلاعات اور قانون موجود نہیں ہیں۔جمعہ کو احسن اقبال نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر قوم رنجیدہ ہے، ایسے واقعات دین کی کم فہمی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایوان میں وزیر داخلہ، اطلاعات اور قانون موجود نہیں ہیں، اس بحث کو سوموار تک موخر کیا جائے۔لیگی رہنما نے کہاکہ یہاں ہائی اسکول میں بحث کا مقابلہ نہیں ہو رہا ہے،وزراء کی جانب سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران نون لیگ کے ڈاکٹر درشن نے قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ارکان کی گنتی کا حکم دیا۔اس موقع پر قومی اسمبلی کورم پورا نہ نکلا جس کے سبب اجلاس پیر شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں