بلاول بھٹو

قائداعظم اپنے ہم عصر دور کی سب سے قدآور شخصیت تھے’بلاول بھٹو

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر شاندار الفاط میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ قوتوں اور ان کے حواریوں کی جانب سے بابائے قوم کے نظریے کو پامال کیا گیا،آمرانہ قوتوں نے ملک کو قائدِ اعظم کے وژن سے دور لے جانے کی کوششیں کیںلیکن پیپلز پارٹی کی زیر قیادت جمہوری قوتوں نے ہمیشہ نا قابل فراموش جدوجہد کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنایا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اپنے ہم عصر دور کی سب سے قدآور شخصیت تھے،قائداعظم کا یہ خواب تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مساوات پر مبنی ایک ملک ہو، جہاں وہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین کا تحفہ دے کرقائداعظم کے خواب کو پورا کیا،شہید بھٹو نے ملک میں مضبوط معیشت اور ایٹمی پروگرام شروع کرکے مضبوط دفاع کی بنیاد رکھ کر بھی قائداعظم کے خواب کو حقیقت دی،

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائد کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کیے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایسی فلاحی ریاست کے لئے اقدام اٹھائے جہاں خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو تحفظ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور مشن پر سختی سے کاربند رہیں گے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں