فواد چوہدری

رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے،ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں،لیگی قائد کی کرپشن نیب لا میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔انہوںنے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں