محبوبہ مفتی

حیدر پورہ جعلی مقابلے میں فوجیوںکو کلین چٹ حیران کن نہیں‘ محبوبہ مفتی

سرینگر(گلف آن لائن)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کیطرف سے حیدر پورہ جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کو دی جانے والی کلین چٹ حیران کن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کا مقصد دراصل جعلی آپریشن کے حقائق پر پردہ ڈالنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں ایس آئی ٹی کی طرف سے فوجیوں کو واضح کلین چٹ حیرت کی بات نہیںہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات خالصتاً ایک جھوٹی کارروائی پر پردہ ڈالنے اور بیگناہ شہریوں کے قتل کے مجرموں کو بری کرنے کا ڈرامہ تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب وہ خود جج، جیوری اور جلا د ہوں تو انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں