وزیر داخلہ

منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(گلف آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب کا بوجھ پڑے گا،عام آدمی پر 17 فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔

پارلیمانی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ بجٹ 350 ارب روپے کا نہیں بلکہ 72 ارب روپے کا مجموعی بجٹ ہے، منی بجٹ سے عوام پر مزید صرف 2 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عام آدمی پر 17 فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اور اتحادی ہمیشہ ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں