عابد شیر علی

مہنگی بجلی پر نیپرا کا چیئرمین بھی چیخ اٹھا ہے،عابد شیر علی

لندن (گلف آن لائن ) مسلم لیگ(ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی پر نیپرا کا چیئرمین بھی چیخ اٹھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عابد شیرعلی نے لکھا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اپنے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ دیکھ کر میں خود بھی چونک گیا۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے میں غریب کا کیا حال ہوتا ہوگا جس کی آمدنی سے زیادہ بجلی کا بل آرہا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس بجائے خودکشی کی باتیں کرنے والوں نے پورا معاشی نظام ہی گروی رکھ دیا ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں عابد شیر علی نے مزید لکھا کہ پارلیمانی جماعتوں کو اب عوام کی ڈھال بننا ہوگا ورنہ سلیکٹڈ حکومت تو سب کچھ کمپرومائز کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں