مسرت چیمہ

اپوزیشن کو معلوم ہی نہیں ضمنی مالیاتی بل میں کن چیزوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ‘ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ میں دعوے سے کہتی ہوں اپوزیشن کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ضمنی مالیاتی بل میں کن چیزوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے ،قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل سے عام آدمی پر قطعاً کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوچیزیں باہر سے درآمد کی جاتی ہیں ان پر ٹیکس ہے اور یہ امیر لوگوں پرٹیکس لگایا گیا ہے ،عام آدمی کے استعمال کی اشیا ء پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے جس سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی جس میں ادویات سر فہرست ہیں۔انہوںنے کہا کہ 350ارب روپے کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے جو درآمدی اشیاء پر ہے جو امیر لوگوں سے متعلقہ ہیں۔معیشت کو دستاویزی کرنا کسی عالمی ادارے نہیں بلکہ ہمارے مفاد میں ہے اس لئے اپوزیشن کو واویلا کرنے کی بجائے اسے قومی فریضہ سمجھ کر اپنی مثبت تجاویز دینی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں