جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن کو چیلنج ہے ضمنی مالیاتی بل پر جس فورم پر چاہے مناظرہ کر لے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ضمنی مالیاتی بل منی بجٹ نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے چھوٹ یا سیلز ٹیکس کو ایڈ جسٹ کیا گیا ہے جس سے عام آدمی پر کوئی فرق نہیںپڑے گا ،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ ترمیمی مالیاتی بل پر جس فورم پر چاہے مناظرہ کر لے لیکن یہ کبھی بھی اس میدان میں نہیں آئیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے مستقبل سے مایوس اپوزیشن کا بس یہی دھندا ہے کہ کس طرح حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنا ہے لیکن عوام ان کی ماضی کی حکمرانی اور طرز سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں اور انہیں کسی طرح کی پذیرائی دینے کے لئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ آئٹمز جو پیکنگ میں لگژری آئٹمز کے طو رپر امیر طبقہ منگواتا ہے اس پر ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے بتایاجائے اس سے غریب طبقے پر کیا بوجھ پڑے گا۔اپوزیشن کی باتیں اگر حقائق پر مبنی ہیں تو آئیں جس فورم پر چاہیں مناظرہ کر لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں جس طرح طوفان بدتمیزی برپا کیا اس سے ان کے چہرے مزید بے نقاب ہوئے ہیں،مٹھی بھر اشرافیہ جو چاہتا ہے قوم اس سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں