اوپیک پلس

اوپیک پلس اجلاس منگل کو، موجودہ پیداواری پالیسی برقرار رکھنے کاامکان

ریاض(گلف آن لائن)پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم(اوپیک)اور اس کے اتحادی ممالک اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں ممکنہ طور پرتیل کی ماہانہ پیداوار میں معمولی یومیہ اضافے کی اپنی موجودہ پالیسی کو برقراررکھیں گے کیونکہ کرونا وائرس کے اومیکرون متغیر کے تناظر میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بحالی کی جانب گامزن ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چار ذرائع کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس کے نام سے معروف تنظیم اور اس کے اتحادی ممالک 4 جنوری کو یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا فروری کے لیے 400,000 بیرل یومیہ پیداوار میں اضافہ جاری رکھا جائے گا یا نہیں۔اوپیک پلس نے گذشتہ سال ریکارڈ کٹوتیوں کے بعد یومیہ پیداوار میں اضافہ کیا تھا۔اوپیک پلس کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے فیصلہ تبدیل کرنے کے کسی اقدام کے بارے میں نہیں سنا ہے۔

روس کے شعبہ تیل کے ذرائع اور اوپیک پلس کے دو دیگر ذرائع نے بھی بتایا کہ اگلے ہفتے اس معاہدے میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔اوپیک پلس نے دودسمبر کومنعقدہ اپنے گذشتہ اجلاس میں جنوری میں 4لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں اضافے کے فیصلے کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا تھا۔ اس نے اس خدشے کے باوجود یہ فیصلہ کیا تھاکہ خام تیل کے ذخائرکے اجرا سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں