وزیراعلی

وزیر اعلیٰ پنجاب کابلال یاسین کو ٹیلیفون ،خیریت دریافت کی

لاہور( گلف آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی او ران کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

بلال یاسین نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کے واقعہ کے ملزمان کو ہر صورت گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں