لاہور ہائیکورٹ

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( گلف آن لائن) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست چیئرمین جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواستیں پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،درخواستیں زیر سماعت ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں