پیپلز پارٹی

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں، کینسر دل ،گردوں، اور جگر کی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے، شازیہ مری کا فواد چوہدری کو جواب

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں، کینسر دل ،گردوں، اور جگر کی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، عمران خان سندھ میں این آئی سی وی ڈی ہسپتالوں کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں، عمران خان کو صدمہ ہے کہ سندھ میں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، انسانی جانیں بچانے والی ادویات غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

شازیہ مری نے کہاکہ نامنہاد صحت کارڈ سے کینسر، دل ،جگر اور گردوں کی ادویات نہیں ،عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کورونا فنڈ کے چالیس ارب روپے کا حساب دیں خیبر پختونخوا میں عوام گیس کیلئے فریاد کر رہے ہیں فواد چودھری کراچی میں تفریح کر رہے ہیں، اب تو پی ٹی آئی کے وزرا بھی توانائی کے وفاقی وزیر کی نالائقی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں