ترمیمی فنانس بل

منی بجٹ ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد مشروط ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد(گلف آن لائن ) وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری کے ساتھ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد مشروط ہے قومی اسمبلی سے منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کو قرضے کی منظوری دے گا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے میڈیاکے بعض سیکشن میں شائع ہونے والے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ کہاگیا ہے کہ حکومت کو منی بجٹ منظور کرانے میں کوئی جلدی نہیں ہے ترجمان کے مطابق حکومت نے منی بجٹ کو منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے اور اائی ایم ایف نے پاکستان کو ملنے والی امداد منظوری کےلئے بورڈ کو ارسال کردیا ہے ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو قرضے کی فراہمی کی منظوری دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں