وزیراعلیٰ سندھ

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے ان کی پاکستان کیلیے خدمات ناقابل تسخیر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(گلف آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے بانی و قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ پر پیغام میں کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلیے خدمات ناقابل تسخیر ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا۔

شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طاقت ملک کے غریب عوام، ہاری، مزدور طبقہ تھا۔ یہ شہید بھٹو کا کارنامہ تھا کہ لاکھوں پاکستانیوں کو مڈل ایسٹ، یورپ اور دیگر ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں روزگار دلایا۔ آج اوورسیز پاکستانیوں کی ٹھیکیداری ایک خانہ بدوش پارٹی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اس ملک کو بہترین اور پروقار خارجہ پالیسی دی۔صنعتی ترقی، تعلیمی اداروں کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر بھی شہید بھٹو کا کارنامہ تھا۔ جس بھی صوبے کا ذکر ہو اس کا ڈھانچا شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔بھٹو صاحب کی سیاسی بصیرت کی مثالیں دنیا کی سیاسی ترقی میں ہمیشہ موجود رہیں گی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈی میرے عظیم قائد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں