مسرت چیمہ

لاہور میں سی ای سی اور فیڈرل کونسل کے اجلاس کرنے سے پنجاب کو فتح نہیں کیا جا سکتا ‘چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

لاہور( گلف آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوٹ مار کے ذریعے اکٹھے کئے گئے پیسے کو خرچ کرنے کے لئے بلاول ہائوس لاہور کو ٹھکانہ بنا لیا ہے ،بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کی سی ای سی اور فیڈرل کونسل کے اجلاس کرنے سے پنجاب کو فتح نہیں کیا جا سکتا اصل میں پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں سندھ بھی ہاتھوں سے نکلنے کے خوف کا شکار ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا حکومت گرانے کا بیا ن دیوانے کا خواب ہے ،ایسے بیانات احتساب کے جاری عمل کو روکنے کیلئے دبائو بڑھانے کا حربہ ہے جسے حکومت کسی خاطر میں نہیں لائے گی اور احتساب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سر سے پائوں تک کرپشن میں لتھڑی اپوزیشن موجودہ حکومت پر الزامات لگانے کی بجائے اپنے تین دہائیوں سے زائد کے د وراقتدار کے کرتوتوں سے عوام کو آگاہ کرے جس کی وجہ سے ملک شدید مالی بحران اور مشکلات کا شکار ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں