سینیٹر شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کارناموں اور کامیابیوں پر فخر ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کارناموں اور کامیابیوں پر فخر ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان، کارکنان اور تمام پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی کی بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 94واں یوم پیدائش مبارک۔ شیری رحمن نے کہاکہ 5 جنوری 1928 کے دن سر شاہ نواز بھٹو کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے عظیم رہنمائوں میں شامل ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور ان کو ملکی فیصلوں میں شراکت داری دی، انہوں نے سیاست کو گلیوں اور جھونپڑیوں میں متعارف کرایا۔

انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے لوگوں نے ان کو قائد عوام کا خطاب دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا پارلیمانی اور جمہوری آئین دیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی وطن کی حفاظت کے لئے جوہری پروگرام کا آغاز کیا۔ نائب صدر انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کارناموں اور کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین، منشور اور نظریات پر قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے آج تک مزدوروں، غریبوں اور محنت کشوں کی آواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں