وزیر اعظم

4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے،عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 5اعشاریہ 18 ارب روپے مالیت کی اراضی تجاوزات سے پاک کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ کارنامے عالمی سطح پر مہنگائی اور نرخوں میں اضافے کے باوجود سرانجام دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں