نیر حسین بخاری

عوام الناس کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہماری درخشندہ تاریخ ہے،نیر حسین بخاری

اسلام آ باد (گلف آن لائن) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام پر سمجھوتہ نہ کرنا اور عوام الناس کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہماری درخشندہ تاریخ ہے،پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو نے قومی عوامی معاملات اور گھمبیر ملکی صورت حال بارے اہم فیصلے کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف غلامانہ منی بجٹ کی پارلیمنٹ کے اندر بھرپور مخالفت کریں گے، پیپلز پارٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر بیرونی کنٹرول اور عوام دشمن منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے بائر احتجاجی کیمپ لگا ئے گی۔

نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈکٹیشن منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ میں شرکت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے، 27فروری سے مزار قائد سے شروع ہونے والا اسلام آباد لانگ مارچ بدعنوان ترین حکمرانوں سے نجات پر اختتام پزیر ہوگا، پارلیمنٹ سے معاشی غلامی کی قانون سازی ملکی خود مختاری پر سودا بازی کے مترادف ہوگی، ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے چنگل میں دینا ملک اور قوم کیلئے خطرناک اقدام ہوگا۔

نیر بخاری نے کہا کہ معاشی بدحالی ،ہوشربا مہنگائی، بے روزگاری کے سونامی کو اسلام آباد لانگ مارچ عوامی سمندر بہا لے جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین کی بالادستی اور جپمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں