مری /راولپنڈی(گلف آن لائن)مری میں پھنسی تمام گاڑیوں کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ،گاڑیوں میں سوار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی انجینئرز کے دستے بلڈوزر کی مدد سے گلڈنہ اور باریاں روڈ سے برف ہٹانے کا کام اتوار کو بھی جاری رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپوں میں لوگوں کو کھانا، پانی، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے،
ایف ڈبلیو او کے جوان بھی مشینری کی مدد سے روڈ کھولنے میں مصروف عمل رہے۔دوسری جانب مسلسل برف باری کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش آئیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آپریشن کب تک مکمل ہوگا۔



