شہباز شریف

کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،شہباز شریف

لاہور (گلف آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، کسان بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی دعووں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے بحران برقرار ہے، یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی، اس حکومت سے وعدے پورے نہی ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں