سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا صوفیہ مرزا کو بچوں کے یو اے ای سے واپس کے دستاویز کل تک مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے ماڈل اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس میں صوفیہ مرزا کو بچوں کے یو اے ای سے واپس کے دستاویز کل تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ بچوں کی واپسی کی دستاویز کی عربی ترجمہ آج ہی مکمل کرے، وزارت خارجہ دستاویز تصدیق کیلئے کل یو اے ای ایمبیسی بھجوائے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ ملزم سابق شوہر عمر فاروق کے حوالگی کو ریڈ وارنٹ انٹرپول میں زیر التواء ہے۔ نے کہاکہ ریڈ وارنٹ و دیگر معاملات کو فالو کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق شوہر عمر فاروق ریڈ وارنٹ کا دفاع کر رہا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ ایف آئی اے نے والدہ صوفیہ مرزا کے بچوں کو واپس لانے کیلئے کیا کیا؟ بچوں کو والدہ اور والدہ کو بھی بچوں کی ضرورت ہے۔جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہاکہ پاکستان سے بچے اغواء کرکے یو اے ای لیجائے گئے،حکام یو اے ای فرار ہوئے ملزمان کو واپس لے آتے ہیں۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہاکہ یہاں سے بچے اغواء ہوئے،ایف آئی اے واپس نہیں لا پا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دستاویز کا عربی ترجمعہ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ ادا کارہ صوفیہ مرزا نے کہاکہ میرے دس سال گزر گئے،بچے واپس نہیں آئے۔ جسٹس مقبول نے کہاکہ ایف آئی اے کو بچے واپس لانے کی دستاویز تیار کرنے میں 12 سال لگ گئے۔عدالت نے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں