شاداب خان

شاداب خان کا سڈنی سکسرز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

سڈنی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔سڈنی سکسرز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ میں سڈنی سکسرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا، اب میں اپنے وطن جارہا ہوں۔شاداب خان نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپ لوگ ٹونارمنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ میری تمنا ہے کہ سڈنی سکسرز ٹورنامنٹ جیت جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں