پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اعزاز میں آج تقریب منعقد کرنے کا پلان بنالیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں (آج) جمعہ کو ایک تقریب منعقد کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی جانب سے جمعہ کو قومی کرکٹرز کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا گیا ، تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے۔

تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا ، کھلاڑیوں کو تقریب میں کیش پرائز دینے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ٹیم نے ایونٹ میں بھارت کو بھی شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں