وزیردفاع

تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،2023 کے انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے، وزیردفاع

نوشہرہ (گلف آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،2023 کے انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ منی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرایا ہے، مہنگائی سے عوام کوجلد ریلیف ملنے والا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مخلص کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں