تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،کورونا ضابطہ کار پرسختی سے عمل ہوگا،وزرائے تعلیم وصحت کا ویکسینیشن عمل تیزکرنے پراتفاق

اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر میں وزراء تعلیم وصحت کے اجلاس میں ، ویکسینیشن عمل تیزکرنے پراتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،کورونا ضابطہ کار پرسختی سے عمل ہوگا۔ پیر کو وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ، صوبائی وزراء سمیت این سی اوسی حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں پانچویں لہرمیں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا گیا، شرکاء نے تعلیمی ادارے کھلنے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسینیشن کے عمل کوتیزکرنے پراتفاق کیا گیا ہے ،

این سی اوسی نے پی سی ایل میچ سے متعلق بھی غورکیا گیا ، این سی او سی نے پی سی ایل میچ کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگراقدامات سے متعلق پی سی بی سے رائے طلب کرلی ،کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے (آج)منگل کو پھراجلاس طلب کیا گیا ، جس میں کورونا وائرس کی اعداد شمارسمیت تازہ صورتحال پر ایک بارپھر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں