پاکستان اور برطا نیہ

پاکستان اور برطا نیہ کا پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں.

معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔ منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں،معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں،برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ہیں،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات انتہائی دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں،پاکستان کی افغانستان کے معاملے میں غیرملکی اور افغان شہریوں کے انخلاء میں معاونت قابل ستائیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں