سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں’سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے،قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اول نمبر پر آگیا ہے۔پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی،ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوں تک محدود ہے۔عثمان بزدار ہر واقعے پر نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں۔

عثمان بزدار کا آفس شاید غائبانہ طور پر واقعات کا نوٹس لے کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں۔عمران خان نے پنجاب پولیس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں