اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے۔
انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ٹیکس نیٹ میں آنے سے ہچکچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے شرح نمو کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی 3700 ارب روپے سے بڑھ کر 6100 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اخراجات اور درآمدات کو کم کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں گردشی قرضے میں کمی کی ہے۔ حکومت کی فلاحی سکیموں کی شفافیت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔