امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے نئے پْرانے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (گلف آن لائن)بِگ بی کے نام سے مشہور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مقبولیت کی دوڑ میں بالی ووڈ کے تمام نئے پْرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔انڈیا ٹوڈے کے ذریعے کئے گئے ‘موڈ آف دی نیشن’ سروے کے مطابق تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن بھارت کے نمبر 1 ہیرو بن گئے ہیں، امیتابھ بچن نے 30.6فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سروے کے مطابق اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بالترتیب 7 فیصد اور 5.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ ‘موڈ آف دی نیشن’ سروے کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت 3.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں