مسرت جمشید چیمہ

کرپشن کے کاروبار سے تقویت لینے والی لیگی قیادت مندی کے رجحان کی وجہ سے پریشان ہے ‘ مسر ت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں کوئی فوٹو سیشن کا شوقین نہیں البتہ ہیٹ اور لانگ شوز والے نام نہاد خادم اعلی سب کو اچھی طرح یاد ہیں، عمران خان کی دیانتدار لیڈر کے طور پر پہچان ہے جو اصل میں بنارسی ٹھگ ہیں قوم ان کے چہروں سے بخوبی آشنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کا ٹولہ ایسی خطرناک دیمک ہے جو قومی خزانے کو بھی چٹ کر گئے ہیں لیکن ان کی ہوس ختم ہونے کا نام ہی نہیںلے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کاروبار سے تقویت لینے والی لیگی قیادت مندی کے رجحان کی وجہ سے بے حد پریشان ہے اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اورتحریک پر کسی کا قبضہ نہیں ہے البتہ مسلم لیگ (ن) پر قبضے کیلئے رائیونڈ اور ماڈل ٹائون والوں میں جنگ عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کے اطمینان کے لئے اطلاع ہے کہ آپ اپنی نوکری کیلئے پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کو آئندہ پانچ برس بھی یہی ڈیوٹی نبھانی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں