فیصل جاوید

ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فیصل جاوید

اسلام آ باد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، سینیٹ آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا۔ جمعہ کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ چھوئی موئی اپوزیشن ہے ، عوامی مفاد کی قانون سازی میں حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او لینے کی کوششیں کرتے ہیں مگر ہر محاذ پر شکست انکا مقدر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں