صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق بیوروکریٹ تسنیم صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں سابق بیوروکریٹ تسنیم صدیقی کو غیر معمولی شخصیت اور ہیرو قرار دیتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے اہلخانہ میں تمام کچی آبادیوں کے مکین، غریب بے گھر و بے زمین افراد بھی شامل ہیں جن کے لئے مرحوم بھرپور جذبات اور سوچ رکھتے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تسنیم صدیقی واقعی ایک عظیم انسان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں