اولمپک

اولمپک روح اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا تصور ایک جیسا ہے, چینی میڈ یا

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی میڈیا “گوانگمنگ ڈیلی” نے اولمپک امن کمیٹی کے وائس چیئرمین جارج پاپاندریو کا ایک خصوصی انٹرویو شائع کیا۔ جارج پاپاندریو نے انٹرویو میں کہا کہ “اولمپک روح اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا تصور بنیادی طور پر یکساں ہیں۔ مختلف ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا،ایک دوسرے سے مساوی سلوک کرنا، امن کے ساتھ ساتھ رہنا، تعاون کرنا اور انسانی معاشرے کو درپیش بڑے چیلنجوں سے نمٹنا اور بنی نوع انسان کے لیے مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل بنانا چاہیئے۔

چین نے 120 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں کو کووڈ-19 ویکسین کی 2 بلین خوراکیں فراہم کی ہیں۔ چین ، بین الاقوامی تنظیموں اور بہت سے ممالک کے ساتھ مل کر مشکلات کاسامنا کرنے اور بن نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنے کے لئے مسلسل کوشش کرتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں