چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

اپوزیشن کرپشن اور لوٹ کے برانڈ کیساتھ سیاست نہیں کر سکے گی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا اعلان تو کر چکے ہیں لیکن پس پردہ فیس سیونگ کی تلاش میں ہیں، لانگ مارچ سے اپوزیشن کی سیاست کو ہرگز تقویت نہیں ملے گی بلکہ ان کی سیاست مزید سکڑ جائے گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے سن لیںاب کرپشن اور لوٹ کے برانڈ کے ساتھ سیاست نہیںہو سکتی اس لئے آپ کو سیاست میں عمران خان کے متعارف کرائے گئے معیار کو اپنانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹوسیاسی نومولود ہیںاس لئے انہیں وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا زیب نہیں دیتا ، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ کو 22کروڑ عوام کے ملک کے وزیر اعظم کا عہدہ پلیٹ میں رکھ کر دیدیا جائے گا تویہ آپ کی بھول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے ، انہیں بالآخر پاکستان واپس آنا ہوگا اور ان کی اگلی منزل وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ کوٹ لکھپت جیل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں