معیشت

جسٹس گلزار احمد جیسے ججوں نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیئے، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر تاریخی سٹینڈ لیا، اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔

پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کے لیے آئینی ترامیم پر غور کرنا چاہئے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کے لیے سر جوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں