پی ایس ایل 7،ملتان سلطانز تین اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم تین ویسٹ انڈین پلیئرز کی خدمات سے محروم ہوگئی۔سلطانز اسکواڈ میں شامل راومن پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومینک ڈریکس بھارت کے خلاف سیریز کیلئے منتخب ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم فروری کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرے گی۔راومن پاول کے متبادل کے طور پر شامل جانسن چارلس اب پورا پی ایس ایل کھیلیں گے ،

اوڈین اسمتھ کے متبادل ڈومینک ڈریکس تھے، دونوں کھلاڑی دورہ بھارت کیلئے منتخب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز ممکنہ طور پر ایک متبادل کھلاڑی کی درخواست کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 7 ویں سیزن میں اب تک ملتان سلطانز نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں