شاہد آفریدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاہد آفریدی کا متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لییکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کے متبادل کے طور پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان نے بتایاکہ شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔

اعظم خان نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے لیے حسان خان کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے، شاہد آفریدی کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ اپنی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد وہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈزکراچی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ اعظم خان کے مطابق گزشتہ سیزن میں سر ویوین رچرڈز کی کمی محسوس ہوئی تھی، ان کی وجہ سے ٹیم کا مورال ہائی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں